آگرہ: مغل بادشاہ شاہ جہاں کے تین روزہ 367 ویں عرس کے موقع پر ایک نوجوان نے پاکستان کے حق میں نعرے لگادیئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں محبت کی علامت سمجھے جانے والے تاج محل میں مغل بادشاہ شاہ جہاں کی عرس کی تقریب کے موقع پر ایک نوجوان نے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے جس کے بعد ہجوم نےاس نوجوان کو تشدد نشانہ بناڈالا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تاج گنج پولیس نے پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے۔
مغل بادشاہ کی عرس کی تقریبات کے موقع پر تاج محل میں مفت داخلے کی وجہ سے لوگوں کا ہجوم تھا جبکہ مشرقی اور مغربی دروازوں پر لمبی قطاریں لگی ہوئی تھیں۔
Tourists thrashed a youth who raised pro-Pakistan slogans in the Taj Mahal. pic.twitter.com/kqB5i5JLu1
— OSINT Updates
(@OsintUpdates) March 1, 2022
مغل شہنشاہ کے عرس کی تقریبات کے موقع پر لوگوں کو شاہ جہاں کی قبر پر حاضری کا موقع فراہم کیا گیا تھا۔
The post تاج محل میں پاکستان کے حق میں نعرہ لگانے پر نوجوان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/bakOAYv
via IFTTT
No comments:
Post a Comment