Monday, March 14, 2022

ماہی گیروں کے جال میں لاکھوں روپے مالیت کی مچھلی پھنس گئی ایکسپریس اردو

ٹھٹہ: صوبہ سندھ کے ضلع ٹھٹہ میں ماہی گیروں کی جال میں لاکھوں روپے مالیت کی سوّا مچھلی پھنس گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹھٹہ کے کیٹی بندرگاہ میں قیمتی سوا مچھلی مچھیروں کے ہاتھ لگی، کیٹی بندر کے حجامہ کریک میں قیمتی شکار ملنے پر ماہی گیروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ترجمان کوسٹل میڈیا سنٹر کا کہنا ہے کہ اس مچھلی کے پیٹ کی چربی بڑی قیمتی ہوتی ہے جس سے آپریشن کا دھاگا بنتا ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں سوّا سندھ اور بلوچستان کی سمندری حدود میں پائی جاتی ہے۔ ساحلی علاقے، کھاڑیاں اور کھلا سمندر اس کی آماجگاہ ہے۔

The post ماہی گیروں کے جال میں لاکھوں روپے مالیت کی مچھلی پھنس گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/XpCK0lZ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment