Sunday, May 1, 2022

خیبرپختونخوا میں سرکاری سطح پر کل عید منانے کا اعلان ایکسپریس اردو

 پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں سرکاری سطح پر عید منانے کا اعلان کردیا۔

ایکسیرپس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بروز پیر دو مئی کو عید منانے کا باقاعدہ اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے مسجد قاسم علی خان اور رویت ہلال کی زونل کمیٹی کو موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں بروز پیر سرکاری سطح پر عید الفطر منانے کا اعلان کیا۔

معاونِ خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ صوبہ کے مختلف علاقوں سے چاند دیکھنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئیں، جس کی روشنی میں کل مذہبی جوش و جذبے سے عید منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کل گورنر ہاوس پشاور میں عید الفطر کی نماز ادا کریں گے جبکہ کابینہ اراکین اور سرکاری حکام بھی وزیر اعلی کے ہمراہ عید الفطر کی نماز ادا کریں گے۔

The post خیبرپختونخوا میں سرکاری سطح پر کل عید منانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/djIhlHW
via IFTTT

No comments:

Post a Comment