تھائی لینڈ: تھائی لینڈ کے وسطی علاقے نن تابوری کی رہائشی خاتون کو کچھ برس پہلے آتشیں گلابی رنگ سے اتنا شغف پیدا ہوا کہ انہوں نے پہلے گھر کو گلابی رنگت میں ڈبودیا پھر گھر کی اندرونی دیواروں پر گلابی رنگ پھیردیا۔ اس کے بعد اب وہ گھر کی ہر شے کو گلابی رنگت دینے پر تلی ہوئی ہیں۔

انہوں نے 2019 میں گھر کو گلابی بنانے کا سلسلہ شروع کیا اور بہت جلد مقبول ہوکر’گلابی خاتون‘ کا اعزاز حاصل کرلیا۔ گھرکو نیون گلابی میں رنگنے کے بعد اب فرش میں گلابی ٹائلیں جڑ دیں۔ پھر فرنیچر بھی گلابی منگوایا اور اس میں یکساں شیڈ کا بطورِ خاص خیال رکھا۔ اب حال میں ہی انہوں نے گلابی اسکوٹر بھی خریدلی ہے۔

اگرچہ اس خاتون کے متعلق بہت کم معلومات مل سکی ہیں لیکن فیس بک پر ان کا ایک پیچ موجود ہے۔ جو หนูเล็ก ลูกสาวคนเล็ก کے نام سے موجود ہے۔ جب اس کا ترجمہ کرایا گیا جو چھوٹی لڑکی اور چھوٹی بیٹی کا لفظ سامنے آیا۔ لیکن یہ خاتون مسلمان ہیں اور حال ہی میں انہوں نے ایک ویڈیو شیئرکی ہے جس میں وہ گلابی پیکٹ میں رکھا واشنگ پاؤڈر فخر سے دکھارہی ہیں۔
The post تھائی خاتون نے گھر کی ہر شے کو گلابی رنگ میں رنگ دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/MYEzANk
via IFTTT
No comments:
Post a Comment