دنیا بھر میں لوگ خوبصورتی حاصل کرنے کے لیے ہمہ وقت جدوجہد کرتے رہتے ہیں تاہم یوکرین سے تعلق رکھنے والی اناستاسیا پوکریشچک نے “دنیا کے سب سے بڑے گال” رکھنے کے لیے متعدد فلر انجکشن کے ذریعے گالوں کو حیرت انگیز طور پر بڑا کرلیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 33 سالہ یوکرینی ماڈل اناستاسیا پوکریشچک نے حال ہی میں سوشل پر اپنے مداحوں سے غیر آرام دہ طریقہ کار شیئر کیا تھا اور پھر اس شکل کا انتخاب کیا۔
اناستاسیا نے گالوں کو بڑھانے والی سرجری کی ویڈیو بھی بنائی جس میں ان کے جبڑوں کے نچلے حصے پر انجکشن لگائے جارہے تھے، جبکہ درد میں انہیں جھکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
گالوں کو بڑھانے سے پہلے اور بعد میں لی جانے والی تصویر
اناستاسیا پوکریشچک نے اپنے 82,500 فالوورز کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام کہانیوں کے ذریعے مختلف کلپس میں اپنے طریقہ کار کی فوٹیج شیئر کیں۔
واضح رہے کہ ایناستاسیا نے پہلی بار 26 سال کی عمر میں چہرے اور جسم پر جراحی کے عمل سے گزرنا شروع کیا تھا۔
The post یوکرین کی ماڈل نے “دنیا کے سب سے بڑے گال” رکھنے کیلئے سرجری کروالی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/XgpWEsh
via IFTTT


No comments:
Post a Comment