Tuesday, May 3, 2022

ملک کے اکثر علاقوں میں آج گرچ چمک کیساتھ بارش کا امکان ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: ملک کے اکثر علاقوں میں آج بھی آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کےعلاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کےعلاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ پانچ مئی تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

آندھی اور تیز ہواؤں سے کمزور اسٹرکچرز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے جبکہ بارشوں سے گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج صبح گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ گرمی کی شدت میں کمی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

The post ملک کے اکثر علاقوں میں آج گرچ چمک کیساتھ بارش کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/zlyS2ED
via IFTTT

No comments:

Post a Comment