کولمبو: سری لنکا کی حکومت نے پُرتشدد مظاہرین کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق سری لنکا کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے اپنی مسلح فورسز کو ملک میں فسادات کو روکنے کے لیے پرتشدد مظاہرین کو گولی مارنے کے احکامات دے دیے ہیں۔
وزارت دفاع کے ترجمان نالن ہیراتھ نے کہا کہ فورسز کو عوامی املاک کو نقصان پہنچانے والے یا عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی شخص پر گولی چلانے کا حکم دیا گیا ہے۔
اس سے قبل 10 مئی کو سری لنکا نے فوج اور پولیس کو بغیر وارنٹ کے لوگوں کو حراست میں لینے کے لیے ہنگامی اختیارات بھی دیے تھے جبکہ ایک دن قبل ملک بھر میں متعدد جھڑپوں میں 8 افراد ہلاک اور 200 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ سری لنکا تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔ ہزاروں مظاہرین نے حکومتی شخصیات پر حملہ کرنے کے لیے کرفیو کی خلاف ورزی کی جبکہ حکمران جماعت کے قانون سازوں اور سیاست دانوں کے گھروں اور کاروباروں کو نذرِ آتش بھی کیا۔
The post سری لنکا کی حکومت نے پرتشدد مظاہرین کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/nX1WMUN
via IFTTT
No comments:
Post a Comment