Saturday, May 7, 2022

نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار ایکسپریس اردو

 لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں پولیس نے کارروائی کرکے نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے اقبال ٹاؤن میں پولیس نے ایسے ملزم کو گرفتار کیا جس نے 21 سالہ لڑکی کو ملازمت دینے کے بہانے بلایا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

ملزم ظفر نے 21 سالہ لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر کریم بلاک بلوایا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کی۔

بعد ازاں مقدمہ درج ہونے پر اے ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عقیلہ نقوی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی جس کے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔  ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا ہے کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ خواتین سے زیادتی و ہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

The post نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/LG8m7yx
via IFTTT

No comments:

Post a Comment