Saturday, December 10, 2022

فیفا ورلڈ کپ؛ فرانس انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ایکسپریس اردو

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ کے چوتھے کوارٹرفائنل میں فرانس نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں فرانس نے انگلینڈ کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

فرانس کی جانب سے اوریلین ٹشوامینی نے 17 وی منٹ میں پہلا گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی جس کو انگلینڈ کے کپتان ہیری کین نے 54 ویں منٹ میں پینلٹی پر برابر کر دیا۔

اولیویئر گِیروڈ نے 78 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے فرانس کو ایک بار پھر برتری دلائی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

The post فیفا ورلڈ کپ؛ فرانس انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/MVoKcH9
via IFTTT

No comments:

Post a Comment