تھر پارکر: تھرکول میں نصب کیے گئے شنگھائی الیکٹرک کے پاور پلانٹ سے بجلی کی آزمائشی پیداوار کا تجربہ کامیاب رہا۔
وزیر توانائی سندہ امتیاز شیخ کی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے خوشخبری سنائی کہ تھرکول سے 1320میگاواٹ بجلی بنانے کے پلانٹ نے آزماٸشی پیداوار کا آغاز کردیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ پلانٹ شنگھائی الیکٹرک کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے، تھرکول سے پیدا ہونے والی 1320 میگاوٹ بجلی عنقریب نیشنل گرڈ میں شامل کردی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ اینگرو اور حب کو کے پاور پلانٹ سے پیدا ہونے والی 6 لاکھ 60 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوچکی ہے۔
Another power plant, Shanghai Electric has started producing electricity from indigenous coal of #Thar. Shaheed BB’s vision continuing to bear fruit for Pakistan as we produce cheaper electricity & also reduce our import bill. This is how visionary leadership helps build future pic.twitter.com/vOBptnV320
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) December 11, 2022
انہوں نے کہا کہ ’پیپلز پارٹی کا نصب العین ہے کہ تھر بدلے گا پاکستان‘۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ کچھ دنوں میں تھر کے کوئلے سے مجموعی طور پر 2640 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ فراہم کی جائے گی۔ بی بی شہید کا تھر سے متعلق خواب پورا ہونے جارہا ہے۔
The post خوش خبری! تھرکول پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار کا آغاز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Y7qPWof
via IFTTT
No comments:
Post a Comment