اسلام آباد: حکومت کے خلاف 26 جون کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس کے شیڈول کا اعلان تمام متعلقہ جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے اے پی سی میں حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
گزشتہ شب ترجمان جے یو آ ئی طارق خان نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے آل پارٹیز کانفرنس 26 جون صبح گیارہ بجے اسلام آباد میں بلانے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس ممکنہ میثاق معیشت کی پیشکش کے نتیجہ میں پیدا شدہ صورتحال ،قرضوں کے کمیشن ،حکومت گرانے اور اہم سیاسی فیصلوں پر مشاورت کی جائے گی ۔
The post حکومت کیخلاف اپوزیشن کی اے پی سی 26 جون کو طلب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2J1QTLS
via IFTTT
No comments:
Post a Comment