Tuesday, June 11, 2019

چینی انجینئرز اور ماہرین کی سیکیورٹی کیلیے 28 کروڑ مختص ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: سی پیک پرکام کرنے والے چینی انجینئرزاور ماہرین کی سیکیورٹی کے لیے سندھ میں 28کروڑ 72 لاکھ 40ہزارروپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ نے سی پیک پرکام کرنے والے چینی انجینئرزاور ماہرین کی سیکیورٹی کے لیے سندھ میں پاکستان رینجرز کے اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن کے قیام کے لیے 28کروڑ 72 لاکھ 40ہزارروپے اوروفاقی بجٹ میں پاک سیکریٹریٹ میں ” کے “بلاک کے قریب 5سو پولیس اہلکاروں کی رہائش کی گنجائش رکھنے والی 5پولیس بیرکس کی تعمیر کے لیے وفاقی حکومت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت 15کروڑ 38لاکھ 3ہزارروپے مختص کرنے کی سفارش کی ہے۔

The post چینی انجینئرز اور ماہرین کی سیکیورٹی کیلیے 28 کروڑ مختص appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WtCJYF
via IFTTT

No comments:

Post a Comment