کراچی: مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارروائی جاری ہے کارروائیاں کراچی، حیدرآباد، سکھر، شکارپور، نوشہروفیروز عمرکوٹ میں کی گئیں، وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادرشاہ نے کہا ہے کہ حکومت اضافی کرایہ لینے والی انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کے خلاف سخت کارروائی کررہی ہے۔
سندھ بھر میں کوچوں، بسوں اور وینوں میں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں سے ڈھائی لاکھ سے زائد اضافی کرایہ مسافروں کو واپس کرایا گیا، زائد کرایہ وصول کرنے والے کوچوں اور بسوں پر ایک لاکھ 40 ہزار جرمانہ کیا گیا، صدر اور کینٹ اسٹیشن میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کے بس اڈوں پر سیکریٹری ٹرانسپورٹ غلام عباس ڈیتھو، سیکریٹری آر ٹی نظر حسین شاہانی، ذوالفقار جوکھیو نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ چھاپے مارکر 30 سے زائد انٹر سٹی کوچز، بس، وینوں کے خلاف کارروائی کی۔
افسران نے مسافروں سے وصول کیا گیا اضافی کرایہ واپس کرادیا، سیکریٹری ٹرانسپورٹ غلام عباس ڈیتھو نے کہا کہ کراچی سے عید منانے گھروں کو جانے والے مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کرنے والی انٹر سٹی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ کینسل کردیے گئے ہیں، ٹرانسپورٹروں کو ماہ رمضان سے پہلے ہی اضافی کرایہ نہ لینے کے احکام جاری کیے تھے ٹرانسپوٹروں نے کرایہ نہ بڑھانے کی یقین دہانی کرائی تھی، رمضان میں 300 سے زائد ٹرانسپوٹرز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
چھاپوں میں پتہ چلا کہ چھٹی والے دن بھی کرایہ بڑھادیا جاتا ہے،کراچی سے حیدرآباد جانے والی وینز میں بیٹھے 20 مسافروں کو 10 ہزار اضافی کرایہ واپس کرایا گیا ہے ، چھاپوں کے موقع پر کئی ٹرانسپورٹرز گاڑیاں چھوڑ فرار ہوگئے، شہری اضافی کرایہ لینے والوں کہ خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ، موٹروے پولیس اور ٹریفک پولیس کو شکایات درج کرائیں جس ٹرانسپورٹر نے مسافروں سے اضافی کرایہ لیا اس کی گاڑی بند اور کیس درج کیا جائے گا۔
The post زائد کرایہ وصول کرنے والی 30 کوچوں اوربسوں پرجرمانہ عائد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2wzknLe
via IFTTT
No comments:
Post a Comment