Tuesday, June 11, 2019

رواں سال طبی اخراجات میں 3.29 فیصد اضافہ ہوا ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: مالی سال 2018-19 کے دوران صحت کے شعبہ میں اخراجات گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں3.29 فیصد اضافہ ہوا۔

صحت میں جاری اخراجات میں 19.84 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم اس کے برعکس ترقیاتی اخراجات میں 49.19 فیصدکمی دیکھی گئی، اقتصادی سروے 2018-19 کے مطابق وفاق اور صوبوں میں صحت کے شعبہ پر کل 2 کھرب 3ارب 74 کروڑ روپے خرچ کئے گئے جو گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں 3.19فیصد اضافہ رہا جب کہ گزشتہ مالی سال کے دوران صحت کے شعبہ پر کلایک کھرب 97 ارب 25 کروڑ روپے خرچ کیے گئے تھے۔

اقتصادی سروے کے مطابق مالی سال 2018-19 کے دوران صحت کے شعبہ کے جاری اخراجات میں گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں19.84سی فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

The post رواں سال طبی اخراجات میں 3.29 فیصد اضافہ ہوا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Xdg737
via IFTTT

No comments:

Post a Comment