چوک سرور شہید / کنڈیارو / مہراب پور: مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں مسافر بس نے موٹر سائیکل رکشا کو ٹکر مار دی جس سے 5 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہو گئے۔
تحصیل کوٹ ادو میں مسافر بس اور موٹر سائیکل رکشا کے درمیان ہونیوالے تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہو گئے۔ حادثہ چوک سرور شہید کے قریب پیش آیا، رکشا میں سوار خاتون سمیت 5 افراد موقع پر ہی چل بسے جبکہ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا، بس ڈرائیورکو گرفتار کر لیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں شوکت علی سکنہ چک ر620TDA، شوکت سکنہ چک نمبر 622/TDA، اخترسکنہ چک نمبر 620/TDA، شمیم بی بی سکنہ چک نمبر 625/TDA، محمد عادل سکنہ چک نمبر625/TDA شامل ہیں، حادثے کے بعد ورثا نے میانوالی روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے روڈ کو ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا۔
دوسری جانب کنڈیارو اور محراب پور سے نمائندگان ایکسپریس کے مطابق کنڈیارو ٹول پلازہ پر پیجارو گاڑی ٹریلر سے ٹکرا گئی جس سے فیصل آباد کے رہائشی میاں بیوی، بیٹا اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے جوکراچی میں شادی میں شرکت کے بعد فیصل آباد واپس جا رہے تھے، تیز رفتار پیجارو نے پیچھے سے ٹریلر کو ٹکر ماری۔
جاں بحق افراد کی شناخت 50 سالہ بشارت علی، اہلیہ 40 سالہ عذرہ، 20 سالہ بیٹا جنید اور ڈرائیور حاجی محمد صدیق کے ناموں سے ہوئی، جن کا تعلق فیصل آباد سے تھا، پولیس نے ٹرالر کو تحویل میں لے لیا۔
The post کوٹ ادو میں بس کی موٹر سائیکل رکشا کو ٹکر، 5 جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2FquNl4
via IFTTT
No comments:
Post a Comment