Sunday, June 16, 2019

کرتارپورراہداری: پاکستان میں 60 فیصد مکمل، بھارت میں سست ایکسپریس اردو

 لاہور:  پاکستان میں کرتارپورراہداری کا60 فیصدکام مکمل جبکہ بھارت میں کام سستی کا شکار ہوگیاہے۔

بھارتی تاخیری حربوں کے باعث مشترکہ لائحہ عمل اورقوانین نہ بنائے جانے پردنیا بھر میں مقیم سکھ تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ پاکستان نے حالیہ بجٹ میں راہداری کی تعمیرکیلیے 100کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویزدی جبکہ مجموعی لاگت 1200 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ پاکستان نومبرمیں گورونانک دیوجی کے550 ویں جنم دن سے پہلے راہداری کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے تاہم دوسری طرف ڈیرہ بابانانک کے مقام پرکام سست روی کا شکارہے۔

بھارتی صحافی رویندرسنگھ روبن نے ایکسپریس کوبتایا کہ مودی حکومت راہداری کی تعمیرکا سہرا نوجوت سنگھ سدھو اورپنجاب سرکارسے چھین کردکھاناچاہتی ہے کہ وہ سکھوںکے لیے کس قدرکام کررہی ہے۔ رکن پارلیمنٹ، اداکارسنی دیول کوگزشتہ روز ڈیرہ بابانانک بھیجاگیا تاکہ سکھوںکوبتایا جاسکے کہ مودی حکومت اس منصوبے میں کس قدرسنجیدہ ہے۔

The post کرتارپورراہداری: پاکستان میں 60 فیصد مکمل، بھارت میں سست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Xbar9N
via IFTTT

No comments:

Post a Comment