Friday, June 14, 2019

جعلی اکاؤنٹس کیس؛ فریال تالپور کو آج احتساب عدالت میں پیش کیاجائے گا ایکسپریس اردو

اسلام آباد: گزشتہ روز جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی نیب کورٹ میں پیشی کے پیش نظر عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جب کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر نیب کورٹ جانے والے راستوں کو خاردار تاروں اور بلاکس کے ذریعے بند کردیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور گرفتار

واضح رہے کہ پیر کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے نیب کو دونوں سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کی اجازت دی تھی۔

نیب نے آصف زرداری کو تو اسی روز گرفتار کرلیا تھا تاہم فریال تالپور کی گرفتاری گزشتہ روز عمل میں آئی۔ نیب نے گزشتہ روز فریال تالپور کو ان کے گھر سے گرفتار کیاتھا، لیکن ان کے گھر کو ہی سب جیل قراردیتے ہوئے انہیں نیب دفتر کی بجائے ان کے اپنے گھر میں ہی نظر بند رکھا گیا۔

کیس کا پس منظر

ایف آئی اے نے درجنوں جعلی بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگایا جن کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ اس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت بہت با اثر شخصیات اور بعض بینکوں کے سربراہان کے نام سامنے آئے، جب کہ فالودے والے اور رکشے والے سمیت متعدد غریب لوگوں کے نام پر اربوں روپے کے بینک اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا جن سے وہ غریب خود بے خبر تھے۔ اس کیس میں چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج حسین لوائی، اومنی گروپ کے مالک انور مجید سمیت آصف زرداری کے متعدد قریبی ساتھی بھی گرفتار ہوچکے ہیں۔

The post جعلی اکاؤنٹس کیس؛ فریال تالپور کو آج احتساب عدالت میں پیش کیاجائے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2ZucwLn
via IFTTT

No comments:

Post a Comment