Sunday, June 23, 2019

اللہ تعالی کا شکرہے کہ معصوم فرشتہ کا قاتل قانون کی گرفت میں ہے، فردوس عاشق ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ معصوم فرشتہ کا قاتل قانون کی گرفت میں ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق عوان نے ٹوئٹ میں کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ معصوم فرشتہ کا قاتل قانون کی گرفت میں ہے۔ یہ ہے عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان جہاں قانون کا یکساں اطلاق، فوری عمل داری اور اداروں کا استحکام یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی قبیح حرکت کرنے والے کو مثالی سزا سے ہی معاشرے کو زندگی ملتی ہے اور دل دہلا دینے والے واقعات کا تدارک ممکن ہے۔

فردوس عاشق نے ٹوئٹ میں کہا کہ اسلام آباد پولیس کو شاباش دیتے ہیں جس کی محنت اور پیشہ وارانہ مہارت کے نتیجے میں گھناؤنے جرم کا مرتکب گرفتارہے۔ پولیس اسی جذبے سے خدمات جاری رکھے تاکہ عوام کے ان پر اعتماد اور احساس تحفظ میں مذید اضافہ ہو۔

The post اللہ تعالی کا شکرہے کہ معصوم فرشتہ کا قاتل قانون کی گرفت میں ہے، فردوس عاشق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2J4elbd
via IFTTT

No comments:

Post a Comment