Friday, June 14, 2019

 کراچی میں آج بھی شدید گرمی کا راج برقرار رہے گا ایکسپریس اردو

کراچی: شہرقائد میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی دن کے اوقات میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔    

گزشتہ چند روز سے کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، محکمہ موسمیات نے پہلے ہی کراچی میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کررکھا ہے۔ سمندری ہواؤں کی بندش، حبس اور لو نے شہریوں کا برا حال کررکھا ہے۔ کراچی کے باسیوں کو مزید ایک روز تک گرمی برداشت کرنے پڑے گی پیر سے درجہ حرارت معمول پر آنا شروع ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی حالیہ لہر کل تک جاری رہنے کا امکان ہے، پیر سے درجہ حرارت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی، تاہم سمندری ہوائیں آج بھی معطل رہیں گی جب کہ شہر کا درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ دن کے اوقات میں نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی شدت زیادہ محسو کی جائے گی۔ لہٰذا شہر میں شدید گرمی کے پیش نظر ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کئے گئے ہیں۔ طبی ماہرین نے لوگوں کو دن کے اوقات میں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے منع کیا ہے۔ اس کے علاوہ جسم میں پانی کی کمی دور کرنے کے لیے پانی اور مشروبات کا استعمال بڑھانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

The post  کراچی میں آج بھی شدید گرمی کا راج برقرار رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2MScgEo
via IFTTT

No comments:

Post a Comment