اسلام آباد: ایف بی آر نے ملک بھر میں سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ مینوفیکچرنگ یونٹس کی جیو ٹیگنگ اور پرچون کی دکانوں وکاروباری یونٹس کی ڈیجیٹل ڈائریکٹری تیارکرنیکا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ملک میں بھر میں تمام پرچون کی دکانوں (ریٹیلرز)کی جیوگرافک انفارمیشن سسٹم (جی آئی ایس) کے تحت میپنگ کی جائے گی۔
ایف بی آر کے سینئر افسر نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ ممبر کسٹمز آپریشن جواد اویس آغا کی سربراہی میں قائم خصوصی کمیٹی نے اپنے حالیہ تیسرے اجلاس میں ایف بی آر کے پاس سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ مینوفیکچرنگ یونٹس کی جیو ٹیگنگ کرنے کے منصوبے کی منظوری دی ہے، اس سے قبل دکانوں، پلازوں کی جیو ٹیگنگ اور جیوگرافک میپنگ کا پائلٹ پراجیکٹ اسلام آباد میں شروع کیا گیا تھا جس سے انتہائی مفید ڈیٹا موصول ہوا اب اس کا دائرہ کار ملک بھر کے پرچون فروش تاجروں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئندہ بجٹ میں پہلے مرحلے کے تحت اسلام آباد کے تاجروں کیلیے فکسڈ ٹیکس کی اسکیم بھی لائی جارہی ہے اور یہ جیوگرافک میپنگ اس اسکیم میں بھی مفید رہے گی۔ سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ مینوفیکچرنگ یونٹس کی جیو ٹیگنگ سے جعلی سیلز ٹیکس رجسٹریشن اور جعلی سیلز ٹیکس ریفنڈ کلیمز میں کمی واقع ہوگی۔
ذرائع کے مطابق تاجروں و دکانداروں کی جیوگرافک میپنگ اور ڈیجیٹل ڈائریکٹری کی تیاری کیلیے اچھی ساکھ کی حامل پروفیشنل کمپنیوں سے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کی جائیں گی جس کی روشنی میں ٹینڈر جاری ہوگا اور مقررہ میعاد میں کام مکمل کرنا ہو گا۔
علاوہ ازیں اںڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے ویژول ڈسپلے، پینیٹریشن اینالسز، فیصلوں سے متعلق پیشگوئی سے متعلقہ میپنگ، بزنس ایریا میپنگ اور ڈرائیونگ ڈائریکشن کے ساتھ ویب اینڈ موبائل لوکیٹر میپ بھی تیار کرنا ہوگا۔
The post ایف بی آر کا پرچون کی دکانوں اور کاروباری یونٹس کی ڈیجیٹل ڈائریکٹری تیار کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2MpmGLp
via IFTTT
No comments:
Post a Comment