سوات: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ پارٹی میں اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں تحریک انصاف کی حکومت 5 سال پوری کرے گی۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان آبائی علاقے سوات میں اپنی رہائش گاہ پر عید ملنے پہنچے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سیاحت کو پروان چڑھا کر صوبے کی معیشت بہتر کریں گے، سیاحوں کی سہولت کے لیے سوات موٹر وے کو آزمائشی بنیادوں پر کھول دی گئی ہے جب کہ موٹر وے کو چکدرہ سے باغ ڈھیرئی تک توسیع دی جائے گی، موٹر وے پر تعمیراتی کام سیزن کے آخری تک مکمل کریں گے جب کہ سیدو شریف اسپتال، سوات جیل، جہانزیب کالج سمیت دیگر منصوبوں کو بھی جلد مکمل کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے کہا کہ پارٹی میں اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، مرکز اور صوبے میں بھی کوئی اختلاف نہیں، تحریک انصاف کی حکومت 5 سال پوری کرے گی جب کہ موجودہ معاشی بحران پر عمران خان کی قیادت میں جلد قابو پالیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزشین کی تحریک سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، اپوزشین شوق پورا کرکے دیکھ لے، اپوزیشن کی تحریک کو ویلکم کہتے ہیں جب کہ باہر عوام نہیں نکلے گی، اپوزیشن پچھلے الیکشن کی وجہ سے ابھی تک صدمے میں ہے۔
The post پارٹی میں اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WSNPue
via IFTTT
No comments:
Post a Comment