کراچی: محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو سینٹرکے مطابق عیدالفطرکے ابتدائی2 روزکے دوران شہرمیں موسم غیرمعمولی طورپر گرم رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو سینٹر کی جانب سے منگل کو جاری 3 روزہ موسمیاتی پیش گوئی کے مطابق عید اورباسی عید پر موسم گرم ومرطوب رہنے کی وجہ سے حدت میں غیر معمولی اضافے کی توقع ہے۔
جاری اعلامیے کے مطابق عید کے ابتدائی دوروز(پہلی اورباسی عید) کے دوران درجہ حرارت 38سے40ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ اس جزوی گرمی کی لہرکے دوران ہوامیں نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے اورگرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس ہوسکتی ہے۔
ہیٹ ویو سینٹر کے مطابق دن کے وقت ہوامیں نمی کاتناسب 70فیصد سے تجاوزکرسکتا ہے تاہم اس دوران خوش آئند بات یہ ہے کہ گرمی کی لہر کے دوران سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں مکمل طورپر فعال رہنے کی توقع ہے جس کے باعث ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 67فیصد رہا،سمندر کی سمت سے چلنے والی ہواؤن کی رفتار 30کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔
The post عید کے پہلے اور دوسرے روز موسم غیرمعمولی گرم رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WSThO5
via IFTTT
No comments:
Post a Comment