واشنگٹن: امریکا کے امیر ترین شہریوں نے معاشی عدم مساوات اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالہ سے صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے امیر طبقے پر عائد دولت ٹیکس کی شرح میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دولتمند امریکی شہری جن میں ممتاز سرمایہ کار جارج سوروس، فیس بک کے شریک بانی کرس ہگیز اور ارب پتی چارلی منگر کی بیٹی مولی منگر بھی شامل ہیں نے امریکا کے ممکنہ صدارتی امیدواروں کے نام ایک کھلے خط میں ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک کے امیر طبقے پر عائد دولت ٹیکس کی شرح میں اضافے کے لیے درکار قانون سازی کی حمایت کریں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی اخلاقی ذمے داری ہے کہ وہ ہم سے مزید دولت ٹیکس وصول کرے۔
The post امیر ترین امریکی شہریوں کا دولت ٹیکس کی شرح میں اضافے کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2x9I9Of
via IFTTT
No comments:
Post a Comment