کوپن ہیگن: ڈنمارک میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں حزبِ اختلاف کے پانچ جماعتی اتحاد نے فیصلہ کن فتح حاصل کرلی ہے جس کی قیادت بائیں بازو کی جماعت ’’سوشل ڈیموکریٹس‘‘ کررہی ہے جس نے ڈینش پارلیمنٹ کی 179 میں سے 91 نشستیں جیت لی ہیں۔
حکمراں جماعت لبرل پارٹی (وینسترے) سے تعلق رکھنے والے ڈینش وزیراعظم لارس لوکے راسمیوسن نے انتخابی عمل کو سراہتے ہوئے شکست کا اعتراف کیا ہے اور سوشل ڈیموکریٹس کو حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔
اس طرح سوشل ڈیموکریٹس کی رکن پارلیمنٹ میٹ فریڈرکسن کے آئندہ ڈینش وزیراعظم بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں جو اس وقت صرف 41 سال کی ہیں۔ اگر ایسا ہوگیا تو وہ ڈنمارک کی سب سے کم عمر وزیراعظم بھی ہوں گی۔
واضح رہے کہ 2015 کے ڈینش الیکشنز میں ’’وینسترے‘‘ پر مشتمل اتحاد نے فتح حاصل کرکے، برسرِ اقتدار سوشل ڈیموکریٹس کو حزبِ اختلاف کا راستہ دکھایا تھا جبکہ حالیہ انتخابات میں وینسترے کو شکست دے کر سوشل ڈیموکریٹس نے حساب برابر کردیا ہے۔
The post ڈنمارک انتخابات: سوشل ڈیموکریٹس کو فتح، وزیراعظم کا اعترافِ شکست appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2ZfRX5j
via IFTTT
No comments:
Post a Comment