Tuesday, June 18, 2019

پانی کے ستائے شہریوں کا سخی حسن چورنگی پر احتجاج و دھرنا، بد ترین ٹریفک جام ایکسپریس اردو

کراچی: سخی حسن چورنگی پر پانی کے ستائے مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے کے باعث سخی حسن چورنگی ٹریفک کے لیے ایک گھنٹے بند رہی اور بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

سخی حسن چورنگی پر علاقہ مکینوں نے پانی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ شدید گرمی میں پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں، واٹر بورڈ کے شکایتی مرکز پر متعدد بار شکایات درج کرائیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی مجبور ہوکر احتجاج کررہے ہیں۔

واٹر ٹینکر مافیا منہ مانگی رقم وصول کرکے پانی فراہم کررہا ہے ہم اس مہنگائی میں اپنا گھر چلائیں یا مہنگے داموں پانی خریدیں، ادارہ فراہمی و نکاسی آب کراچی کے افسران نے اس معاملے پر چپ سادھ لی ہے۔

شہریوں کے احتجاج کے باعث ٹریفک پولیس نے مرکزی روڈ بند کرکے ٹریفک کو متبادل راستوں اور سروس روڈ کی طرف موڑ دیا، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے اعلیٰ پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو یقین دلایا کہ 24 گھنٹے کے اندر پانی کی سپلائی بحال ہوجائے گی جس پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

The post پانی کے ستائے شہریوں کا سخی حسن چورنگی پر احتجاج و دھرنا، بد ترین ٹریفک جام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WT4pLi
via IFTTT

No comments:

Post a Comment