حمل:
21مارچ تا21اپریل
ہم نے پہلے بھی آپ کو یہی مشورہ دیا تھا کہ اپنے مزاج کی تیزی کو ختم کرنے کی کوشش کریں لہٰذا آنکھیں کھول کر حقائق کا سامنا کریں تاکہ ان سے مقابلہ کرنے کی ہمت آپ میں پیدا ہو سکے۔
ثور:
22اپریل تا20مئی
بسلسلہ کاروبار پوزیشن خاصی نازک ہو سکتی ہے گزشتہ جو کامیابیاں آپ نے حاصل کی تھیں ان پر پانی پھر سکتا ہے، اولاد کی جانب سے کوئی اہم خوشی حاصل ہو سکتی ہے۔
جوزا:
21مئی تا21جون
گزشتہ کیا کیا نہیں ہوا آپ کے ساتھ اگر آپ بھول گئے ہیں تو پھر یاد کر لیں، خاص طور پر قریبی عزیزوں نے جو گل کھلائے وہ تو یاد رکھنے کی چیز تھے بہرحال گزشتہ جو کچھ ہوا آپ نے بھلا دیا ہے۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
والدین سے وابستہ توقعات پوری ہو سکتی ہیں، رہائش کے سلسلے میں پریشانی کا سدباب بڑی حد تک ہو سکتا ہے، ہو سکتا ہے کہ آپ کوئی مکان یا پلاٹ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کر لیں۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
جائیداد کے سلسلے میں بنائی ہوئی کوئی اسکیم کامیاب ہو سکتی ہے، کسی اعلیٰ آفیسر کے ساتھ تعلقات مضبوط ہو سکتے ہیں، آپ کا نیا دوست آپ کی غیر متوقع طور پر مدد کر سکتا ہے۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
آپ کے نام نہاد دوست آپ کے خلاف سازش کر سکتے ہیں، بہرحال آپ کو اتنا اندازہ تو ہو ہی چکا ہو گا کہ برے وقت میں کوئی ساتھ نہیں دیتا بلند و بانگ دعویٰ کرنے والے رشتہ دار بھی قریب آنے سے گریز کریں گے۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
گھریلو ماحول درست رہے گا لیکن شرط ہے کہ آپ بھی اپنا مزاج ٹھنڈا رکھیں کیونکہ چند موقعوں پر تلخ باتوں کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اگر جذباتیت کا مظاہرہ کیا تو گھریلو ماحول متاثر ہو سکتا ہے۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
کاروباری حضرات تھوڑے پرسکون رہنا چاہتے ہیں تو لالچ نہ کریں جو کچھ ملتا ہے اسی پر اکتفا کرتے ہوئے تھوڑا سا وقت گزار لیں راہ چلتے ہوئے بھی بہت زیادہ محتاط رہیں۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
نئے لوگوں سے ملاقاتیں ہو سکتی ہیں، قریبی رشتہ داروں کے ساتھ ناراضگی کا خاتمہ بہت حد تک ہو سکتا ہے، شریک حیات سے وابستہ اہم توقعات پوری ہو سکتی ہیں، کوئی مکان یا پلاٹ بھی حاصل ہو سکتا ہے۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
ہم نے پہلے بھی آپ کو تلقین کی ہے کہ خود کو احساس کمتری کے چنگل اور خوف و خطرات کے اندیشوں سے آزاد کیجیے یہی دو خامیاں مختلف معاملات کے سلسلے میں آپ کی ناکامی کا سبب بن سکتی ہیں۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
اپنے شریک حیات کو خوش رکھیں، ہو سکتا ہے کہ بعض امور کے سلسلے میں آپ کے شریک حیات آپ کا ساتھ نہ دیں یا آپ کی خلاف منشاء کوئی بات کریں اگر ایسا بھی ہو تو آپ اپنا طرز عمل نہ بدلیں۔
حوت:
20فروری تا20مارچ
مشترکہ بزنس کرنے والے احباب نے اگر اپنے مزاج پر قابو نہ رکھا تو پھر شراکت ختم ہو جانے کا اندیشہ ہے، افسران سے تعلقات کافی حد تک بہتر ہو سکتے ہیں۔
The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/31KLaCA
via IFTTT
No comments:
Post a Comment