لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہرمحمود نے اعتراف کیا ہے کہ پیسر حسن علی کی کارکردگی کا گراف پچھلے سال کی نسبت نیچے آیا ہے۔
ان کا اکانومی ریٹ 5.75 سے آخری گیارہ میچوں میں 6.12 آیا ہے، اس کے باوجود حسن علی آئوٹ کررہا ہے،گزشتہ 10میچزمیں اس نے ٹاپ پلیئرز بھی آئوٹ کیے، قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ جیسے ہی گرین شرٹس کی طرف سے وکٹیں لینے کا سلسلہ بڑھے گا ، ویسے ہی بولرز کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔
میں سمجھتا ہوں کہ حسن علی بہترین صلاحیتوں کا حامل بولر ہے، مجھے امید ہے کہ وہ کم بیک ضرور کرے گا، اظہر علی نے مزید کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ جب آپ کو ایک طرف سے وکٹیں ملتی ہیں تو دوسری طرف سے بولنگ کرنیوالے بولر کا بھی حوصلہ بڑھ جاتا ہے۔ اس وقت ہم وکٹیں نہیں لے رہے، پاکستانی ٹیم کی بولنگ لائن ہی ہے جو کسی بھی ٹیم کو آئوٹ کرسکتی ہے، پر امید ہوں کہ بولرز ورلڈ کپ کے آئندہ میچز میں بہترین انداز میں بولنگ کرنے میں کامیاب رہیں گے۔
The post حسن علی کی کارکردگی کا گراف نیچے آیا ہے، بولنگ کوچ اظہرمحمود کا اعتراف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2ZaVqCf
via IFTTT
No comments:
Post a Comment