Wednesday, June 5, 2019

جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21 مارچ تا 21 اپریل

بعض اوقات سب کچھ پانے کے بعد بھی یہ محسوس ہوتا ہے کہ کچھ نہیں ملا اس لاحاصل سوچ کو حقیقت کا رنگ دینے سے حاصل بھی تو کچھ نہیں ہو سکتا تو پھر کیوں نہ سب کچھ بھلا کر ہنسی خوشی وقت گزارا جائے۔

ثور:
22اپریل تا20 مئی

کاروباری سلسلے میں جلد بازی سے کوئی قدم نہ اٹھایئے جلد بازی یا جذباتیت کے تحت کیا گیا فیصلہ درست ثابت نہیں ہوا کرتا لہٰذا کچھ بھی کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ سمجھ لیں۔

جوزا:
21مئی تا 21 جون

گھریلو حالات قدرے غیر تسلی بخش ہو سکتے ہیں جو کچھ گزشتہ آپ نے حاصل کیا ہے اس کی حفاظت کے لیے ورنہ کچھ بھی ہاتھ نہ آ سکے گا، غیر شادی شدہ افراد کا رشتہ من پسند فرد کے ساتھ طے پا سکتا ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

آپ کے گھریلو حالات بہتر رہیں گے شریک حیات کی وفاداری اور خلوص پر شک نہ کیا کریں اس طرح آپ اپنی وقعت کم کر بیٹھیں گے، اپنے قریبی عزیزوں سے بھی دور رہنے کی کوشش کیجیے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

لین دین کے سلسلے میں کسی بڑی پارٹی کے ساتھ جھگڑا ہو سکتا ہے آپ کاروباری اصولوں کو سامنے رکھ کر اس جھگڑے کو طے کیجیے اس معاملے میں جو کچھ کرنا ہے خود کیجیے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

چند قریبی عزیز حسب سابق آپ کے شریک حیات کو بہکانے کی کوشش کر سکتے ہیں لیکن اگر آپ نے سمجھداری سے کام لیا تو مخالفین کو منہ کی کھانی پڑ سکتی ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

ہمارے سابقہ دیئے گئے مشوروں کو اپنا نصب العین بنائے رکھئے تاکہ زندگی بہتر انداز سے بسر ہوتی رہے، لاحاصل سوچوں کا غبار آپ کے دماغ پر مسلط ہو سکتا ہے کوشش کیجیے کہ ایسا نہ ہو سکے۔

عقرب:
24اکتوبر تا 22نومبر

اپنے مخالفین کو بھلا نہ دیں یہ کسی بھی وقت آپ کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں بسلسلہ کاروبار آپ خود بھاگ دوڑ کریں کسی دوسرے فرد پر بھروسہ کرنا کسی بھی لحاظ سے درست ثابت نہیں ہو سکتا ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

اپنے مزاج کو بدلنے کی کوشش کیجیے یہ جذباتیت لے ڈوبے گی آپ کے مخالفین آمادہ صلح ہیں آپ بھی جھک جایئے اس میں آپ کا فائدہ ہے، بزرگان روحانی سے فیض حاصل ہو سکتا ہے۔

 

جدی:
23 دسمبرتا20 جنوری

حالات بدلنے کی کوشش بھی کرتے رہے، اچھی نیت رکھتے ہوئے جدوجہد کی جائے تو ناکامی نہیں ہوتی چنانچہ چند اہم کاموں میں کامیابی حاصل کرکے اپنے مخالفوں کو حیران ضرور کر دیا ہو گا۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

آپ فضول قسم کی سوچوں کو اپنے دماغ پر مسلط نہ ہونے دیجئے ورنہ آپ کی اعلیٰ ترین صلاحیتوں کو آہستہ آہستہ زنگ لگتا چلا جائے گا اگر ایسا ہوا تو پھر آپ مستقل طور پر ذہنی مریض بھی بن سکتے ہیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

غیر شادی شدہ افراد کی منگنی یا شادی ہو سکتی ہے، مکان یا زمین کے سلسلے میں بنایا ہوا پلان کامیاب ہو سکتا ہے، صحت جسمانی بہتر رہے گی، اخراجات بڑھ سکتے ہیں۔

The post جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2BB96fp
via IFTTT

No comments:

Post a Comment