حمل:
21مارچ تا21اپریل
آپ بہت باصلاحیت اور حوصلہ مند ہیں آپ نے گزشتہ چند عرصہ سے جن پریشان کن حالات کا سامنا کیا ہے وہ ایسے نہیں ہیں کہ انھیں فراموش کیا جا سکے، آپ کی جگہ کوئی دوسرا ہوتا تو ہمت ہار جاتا۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
مخالفت کو مزید ہوا نہ دیں یہ تو جنگل کی آگ ہے اگر بھڑک اٹھی تو سب کچھ اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے لہٰذا اگر کوئی مخالف صلح کرنا چاہے تو بھی اسے مایوس نہ کیجیے کیونکہ اسی میں آپ کی بھلائی چھپی ہے۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
تھوڑا سا خوش ہو جایئے کہ خواہش کے مطابق مدت سے الجھا ہوا کوئی مسئلہ یکایک سلجھ جائے گا یا پھر آپ کسی ایسے بڑے کام کو بڑی خوبی کے ساتھ تکمیل تک پہنچا سکتے ہیں جو کافی عرصہ سے الجھا ہوا تھا۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
اپنی سوچوں کو آوارگی کا جامہ نہ پہناتے جایئے آپ انسان ہیں کیا اپنے خیالات پر بھی کنٹرول نہیں کر سکتے چند دیرینہ امیدیں بر آئیں گی، اپنے موجودہ کاروبار ہی کو ترقی دینے کی کوشش کیجیے۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
مایوسی کے خود ساختہ خول سے نکل آیئے دیکھئے ایک نئی دنیا آپکی منتظر ہے اگر آپ کی سوچ آپ کے خیالات نہیں بدل پاتے یا پھر آپ اس چنگل سے آزاد نہیں ہو سکے تو پھر کسی اچھے رہبر کا سہارا لے لیجیے۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
مذہبی خیالات مضبوط ہو سکتے ہیں، کچھ غلط اندازوں کے تحت بنائی ہوئی اسکیمیں بری طرح فیل ہو سکتی ہیں، بفضل خدا حالات درست ہو سکتے ہیں، تخلیقی قوتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو سکتا ہے۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
آپ کا کوئی مخالف کافی عرصہ سے آپ کی کسی غلطی کا منتظر ہے لہٰذا ہر کام پورے ہوش و حواس کے ساتھ انجام دیں تاکہ مخالف اپنی ہی لگائی ہوئی آگ میں جلتا رہے۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
چند دانستہ غلطیوں کی وجہ سے آپ مخالفت میں اضافہ کر سکتے ہیں ان رنگین خیالات سے نجات پانے کی کوشش کیجیے، ترقی کرنے کا موقعہ مل سکتا ہے، والدین سے فائدہ ہو سکتا ہے۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
عشق و محبت کا کوئی معاملہ آپ کی عزت و شہرت کو بھی متاثر کر سکتا ہے لہٰذا بہت زیادہ محتاط رہ کر یہ وقت گزاریں بعض اہم توقعات کے سلسلے میں مایوسی ہو سکتی ہے۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
بسلسلہ کاروبار آپ جو بھی قدم اٹھائیں گے وہ نتیجہ خیز ثابت ہو سکتا ہے آپ محتاط رہتے ہوئے سرمایہ کاری کیجیے، جلد بازی یا غلط اندازوں کی بنا پر نقصان ہو سکتا ہے، مذہبی خیالات مضبوط ہو سکتے ہیں۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
چھپی صلاحیتوں سے کام لیکر حالات کو سنوارنے کی کوشش کیجیے، ان گنت پھولوں کے ساتھ آپ کا دامن بھر سکتا ہے اور اگر حسب سابق احمقانہ اقدامات کرتے رہے تو پھر ہر راہ کانٹوں سے پر ہو سکتی ہے۔
حوت:
20فروری تا20مارچ
کاروباری سلسلے میں ڈٹ کر محنت کیجیے آپ کی جدوجہد رنگ لا سکتی ہے اور آپ نہ صرف اپنے موجودہ کاروبار کو مزید وسعت دے سکیں گے بلکہ کافی آمدنی بھی اکٹھی کر سکیں گے۔
The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/35tFyP7
via IFTTT
No comments:
Post a Comment