Monday, November 2, 2020

جنوبی بلوچستان کے لیے ترقیاتی پیکیج کا عندیہ ایکسپریس اردو

وزیر اعظم عمران خان جنوبی بلوچستان کے لیے جلد ایک ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے۔ بلوچستان پاکستان کا رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑا صوبہ ہے جو نہایت قیمتی معدنی خزانوں سے بھرپور ہے البتہ ان قیمتی خزانوں کے حصول کے لیے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی مدد کا منت کش احسان ہونا پڑتا ہے۔

گو کہ اس صورت حال میں خدشہ ہوتا ہے کہ ہمارا قیمتی خزانہ اپنی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے برآمد کرنے کے بعد اس کا کچھ عرصہ خوردبرد نہ کر لیا جائے اور اگر سرکاری عمال کو تحریص اور ترغیب کے ذریعے بیرونی کمپنی اپنے ساتھ ملا لے تو پھر اس کے سرقے کا پتہ ہی نہیں چل سکتا اور نہ ہی ماضی میں چل سکا ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اس حوالے سے ایک بلوچ وزیر کے ساتھ ملاقات کی ہے اور ہاؤسنگ کنسٹرکشن اور ڈویلپمنٹ کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے وزیر اعظم پاکستان نے ملک بھر میں ہاؤسنگ انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے بہت بڑے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔ باور کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے اس ہاؤسنگ منصوبے میں مزید توسیع کر کے بلوچستان کو بھی اس میں شامل کر سکتے ہیں۔ جناب عمران خان نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد بلوچستان کا دورہ کریں گے اور وہاں ان کے لیے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے۔

وزیر اعظم نے یہ بھی بتایا کہ ملک کے دیگر پسماندہ علاقوں کے لیے بھی ترقیاتی پیکیج پیش کیے جائیں گے، ان کی حکومت بلوچستان کی تعمیر و ترقی کو اولین اہمیت دے رہی ہے، ماضی میں بلوچستان کی تعمیر و ترقی کو نظر انداز کیا گیا جس کی کسر اب پوری کر دی جائے گی۔

عمران خان نے افغان وزیر احمد فیضی غوریانی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اپنے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے ساتھ مل کر پڑوسی ملک افغانستان میں امن و امان قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ افغانستان میں جوں جوں امن قائم ہو گا اس کا پاکستان پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔

The post جنوبی بلوچستان کے لیے ترقیاتی پیکیج کا عندیہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3mG7OWm
via IFTTT

No comments:

Post a Comment