کراچی: پی سی بی اور فرنچائزز میں نیا اختلاف سامنے آ گیا، باہمی سیریز کے انٹرنیشنل نشریاتی حقوق کنٹریکٹ میں پی ایس ایل کوشامل کرنے پر بعض اونرز خوش نہیں، انھیں یہ نہیں بتایا گیا کہ شیئرکتنا ہوگا،مشاورتی عمل میں شرکت کیلیے 2 نام مانگنے کے بعد خاموشی اختیار کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے2019 سے2021 تک پی ایس ایل کے بیرون ملک میڈیا رائٹس ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای کو فروخت کیے تھے، واجبات کی عدم ادائیگی سمیت متعدد بار معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام لگا کر بورڈ نے ستمبر میں یہ معاہدہ ختم کر دیا، جس پرٹیک فرنٹ نے لندن کورٹ آف انٹرنیشنل آربیٹریشن سے رجوع کرلیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی نقصانات کی تلافی کیلیے ایسا ہی کیا، مذکورہ میڈیا پارٹنر نے ہی پانچویں ایڈیشن کے لائیو اسٹریمنگ رائٹس جوئے کی کمپنی کوفروخت کیے تھے۔
کئی ماہ بعد بورڈ نے معافی قبول کرتے ہوئے کوئی ایکشن نہ لینے کا اعلان کیا تھا مگر واجبات کی عدم ادائیگی پرمعاہدہ ختم کر دیا، چند ماہ قبل جاری کردہ ٹینڈر کے مطابق پی سی بی نے نومبر 2020 سے مارچ 2023 تک کی انٹرنیشنل کرکٹ کے ساتھ2021سے2023 کی پی ایس ایل کے پاکستان سے باہر نشریاتی حقوق کیلیے پیشکش بھی طلب کی تھیں، افریقہ کے سوا دیگر ریجنز کیلیے مناسب بڈز نہ ملنے پر ٹینڈر منسوخ کر دیاگیا اور اب دوبارہ جاری ہوگا۔
پی ایس ایل کو باہمی سیریز سے منسلک کرنے پر فرنچائزز زیادہ خوش نہیں، پی سی بی نے کہا تھا کہ ایسا ویلیو بڑھانے کیلیے کیا گیا لیکن صرف افریقہ کیلیے ہی رائٹس فروخت ہونے پر بعض ٹیم اونرز تشویش کا شکار ہو گئے ہیں، مسلسل مالی نقصان کا شکار ٹیموں کو تھوڑی بہت رقم میڈیا رائٹس ڈیل سے ہی ملتی ہے،ذرائع نے بتایا کہ بورڈ نے پی ایس ایل کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے باہمی سیریز کے ساتھ اسے منسلک کیا،فرنچائزز سے مشاورتی عمل میں شامل ہونے کیلیے 2نام مانگے گئے تھے مگر پھر چار نام آنے پر کسی کو بھی شامل نہیں کیا گیا۔
اس فیصلے سے پہلے ہی نقصان کا شکار ٹیموں کے مسائل مزید بڑھ جائیں گے، سیریز اور پی ایس ایل کی ویلیو کا فیصلہ کیسے ہوگا یہ بات بھی ابھی واضح نہیں ہے، اس حوالے سے رابطے پر ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی سمیع الحسن برنی نے کہا کہ چھٹی کے دن گھریلو مصروفیات کی وجہ سے پی سی بی کے متعلقہ آفیشلز دستیاب نہیں، ان سے بات کرنے کے بعد ہی ردعمل دیا جا سکے گا۔ یاد رہے کہ ٹیک فرنٹ سے 2019 سے 2021کی منسوخ شدہ ڈیل کے پی سی بی کو3 سال میں 10 لاکھ ڈالر ملنے تھے۔
The post پی سی بی اورفرنچائززمیں نیااختلاف سامنے آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3efIeo4
via IFTTT
No comments:
Post a Comment