Thursday, April 1, 2021

’’امپائرز کال‘‘ کے خاتمے کی تجویز مسترد کر دی گئی ایکسپریس اردو

 لاہور: آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے امپائرز کال کے خاتمے کی تجویز مسترد کر دی۔

ڈی آر ایس اور تھرڈ امپائر پروٹوکولز سمیت 3 تبدیلیاں کردی گئیں، کورونا وائرس کی وجہ سے مقامی امپائرز کے تقرر، ڈی آر ایس، کنکشن متبادل، تھوک کے استعمال پر پابندی سمیت وقتی طور پر متعارف کروائے جانے والے تمام قوانین برقرار رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ’’امپائرز کال‘‘ پر بعض موجودہ اور سابق کرکٹرز کی جانب سے سخت تنقید ہوتی رہی ہے، آف فیلڈ امپائرز کے فیصلوں کو تحفظ دینے والا یہ قانون ختم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا لیکن انیل کمبلے کی سربراہی میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں ’’امپائرز کال‘‘ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ٹیکنالوجی کے باوجود آن فیلڈ امپائر کی رائے کی اہمیت ضروری ہے۔

اس لیے قانون کو ختم نہیں کیا جا رہا، ڈی آر ایس کے قواعد میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے گیند کے وکٹ پر لگنے کی اونچائی اسٹمپس کے اوپر تک کردی گئی ہے تاکہ امپائرز کال کے مارجن میں فرق کم ہوسکے، ایل بی ڈبلیو ریویو سے قبل کھلاڑی امپائر سے پوچھ سکے گا کہ گیند کو کھیلنے کی حقیقی طور پر کوشش ہوئی ہے یا نہیں، تھرڈ امپائر کے پروٹوکولز میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ اب وہ اگلی بال سے قبل شارٹ رن کو چیک کرتے ہوئے کوئی غلطی ہوئی تو اسے درست کرسکے گا۔

کورونا وائرس کا پھیلاؤ ہونے کے بعد کرکٹ کی جلد بحالی کیلیے نیوٹرل کے بجائے مقامی امپائرز کے تقرر کی اجازت، ڈی آر ایس قوائد، کنکشن متبادل، تھوک کے استعمال پر پابندی سمیت وقتی طور پر متعارف کروائے جانے والے تمام قوانین برقرار رہیں گے۔

The post ’’امپائرز کال‘‘ کے خاتمے کی تجویز مسترد کر دی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3fyH2ii
via IFTTT

No comments:

Post a Comment