Thursday, April 1, 2021

سروائیکل کینسر چوتھا سب سے زیادہ پھیلنے والا کینسر ہے ایکسپریس اردو

 کراچی: یوگنڈا کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سینئر لیکچرار ڈاکٹر واسواولیم نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر سروائیکل کینسر چوتھا سب سے زیادہ پھیلنے والا کینسر ہے جو خواتین کو متاثر کرتا ہے۔

2019 میں 527624 خواتین میں اس مرض کی تشخیص ہوئی ہے اور ہر سال اس مرض سے 265672 خواتین موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں، سروائیکل کینسر کے 80 فیصد سے زیادہ کیس کم ترقی یافتہ ممالک میں پائے جاتے ہیں جن میں سب سے زیادہ واقعات افریقہ میں ہوتے ہیں۔

یوگنڈا میں اس بیماری کی تشخیص کرنے والوں میں سے 85 فیصد سے زیادہ دیر سے تشخیص کی وجہ سے اس سے فوت ہوجاتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے کامسٹیک کے زیر اہتمام اور آئی ای ای ای ایجوکیشن ایکٹیو یٹیز کراچی سیکشن کے اشتراک سے ایل ای جے جامعہ کراچی میں منعقدہ بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سیمینار میں 150 سے زائد قومی اور بین الاقوامی مقررین اور شرکا نے شرکت کی، اس موقع پر کامسیٹک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدی نے کہا کہ آج کا موضوع انتہائی اہمیت کا حامل ہے جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ 2020 میں ہمیں صحت کی دیکھ بھال میں متعدد تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑاہے۔

ہم نے دیکھا کہ لوگوں نے اپنی زندگیاں کھو دی ہیں، 300 ملین لوگ فوت ہوئے اور اس صورتحال کے دوران بہت بڑے معاشی نقصان کا بھی سامناکرنا پڑا، برطانیہ کی یونیورسٹی آف ساؤتھ ویلز کے پروفیسر اینڈریوویئرنے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے گذشتہ ایک سال سے دنیا کی زیادہ تر آبادی کی نقل و حرکت اور سرگرمیاں محدود ہوکر رہ گئی ہیں۔

لوگوں کو اپنے گھر تک ہی محدود کردیا گیا ہے،اگر چہ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت ہمیں آسانیاں بھی میسر آئیں لیکن ہمیں اپنے معمولات زندگی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، آئی ای ای ای کراچی سیکشن کے چیئر پروفیسر ڈاکٹربھوانی شنکر نے سیمینار کے انعقاد پر ڈاکٹر صادق علی خان کو مبارکباد پیش کی ۔

The post سروائیکل کینسر چوتھا سب سے زیادہ پھیلنے والا کینسر ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3fwloLL
via IFTTT

No comments:

Post a Comment