کراچی: ایف آئی اے امیگریشن حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے دبئی فرار ہونے کی کوشش کرنے والے مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری تنویر کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی خبر کے مطابق سابق لیگی ایم این اے چوہدری تنویر کی گرفتاری جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پر اس وقت عمل میں آئی جب وہ ایک غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی فرار ہونا چاہتے تھا۔
چوہدری تنویر بدعنوانی کے کیسز میں اینٹی کرپشن پنجاب کو مطلوب ہیں اور ان کا نام واچ لسٹ میں بھی ڈالا گیا تھا۔
ملزم کے خلاف راولپنڈی میں اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے اینٹی کرپشن پنجاب کو چودھری تنویر کی گرفتاری سے متعلق مطلع کردیا گیا ہے، آج انہیں اینٹی کرپشن کے حوالے بھی کیا جائے گا۔
The post مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری تنویر دبئی فرار کی کوشش میں گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/byGoDHC
via IFTTT
No comments:
Post a Comment