واشنگٹن: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے یوکرین کو مشورہ دیا کہ وہ لیبارٹریوں میں موجود اعلیٰ خطرے والے پیتھوجینز کو تباہ کر دے تاکہ ’کسی بھی ممکنہ پھیلاؤ‘ کو روکا جا سکے جو کہ آبادی میں بیماری پھیلنے کا باعث بن سکتے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق حیاتیاتی تحفظ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روس کی فوجوں کی نقل و حرکت اور اس کے شہروں پر بمباری کے باعث بیماری پیدا کرنے والے پیتھوجینز پھیلنے کا خطرہ بڑھا گیا ہے۔
خیال رہے کہ یوکرین میں کی لیبارٹری میں جانوروں اور انسانوں دونوں کو متاثر کرنے والی خطرناک بیماریوں بشمول کورونا 19 کے خطرات کو کم کرنے سے متعلق تحقیق کی جارہی ہیں اوراس کے لیے کیف کو امریکا، یورپی یونین اور ڈبلیو ایچ او سے تعاون حاصل ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے ایک ای میل میں کہا کہ اس نے حفاظتی طریقوں کو فروغ دینے کے لیے کئی برس سے یوکرائنی پبلک ہیلتھ لیبز کے ساتھ تعاون کیا ہے جو ’پیتھوجینز کی حادثاتی یا جان بوجھ کر رہائی کو روکنے میں مدد کرتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ اس کام کے ایک حصے کے طور پرڈبلیو ایچ او نے یوکرین میں وزارت صحت اور دیگر ذمہ دار اداروں کو سختی سے سفارش کی ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے زیادہ خطرے والے پیتھوجینز کو تباہ کریں۔
The post یوکرین لیبارٹری موجود خطرناک پیتھوجینز کو تباہ کردے، ڈبلیو ایچ او appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/DzeaInm
via IFTTT
No comments:
Post a Comment