مظفر آباد میں گاڑی کھائی میں گرنے سے جماعت اسلامی کے آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کے مقامی رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اے جے کے رہنما راجا سرشار اپنے گاؤں کومی کوٹ سے واپس مظفرآباد جار ہے تھے کہ ایک موڑ پر ان کی گاڑی بے قابو ہوگئی اور گہری کھائی میں جا کری۔
انہوں نے بتایا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس میں سرشار، ان کی اہلیہ اور ڈرائیور موقع پر دم توڑ گئے اور سرشار کی دو بیٹیاں اور پوتا زخمی ہوگئے جبکہ بیٹی کی حالت تشویشناک ہے۔
The post مظفرآباد؛ گاڑی کھائی میں گرنے سے جماعت اسلامی کے رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/IZ6oE85
via IFTTT
 
No comments:
Post a Comment