Thursday, May 5, 2022

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد کا سیاست سے لاتعلقی کا اعلان ایکسپریس اردو

 کراچی: کراچی میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے سیاست کو خیر باد کہہ دیا۔ کراچی کے علاقے لیاری سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے شکور شاد سیاست سے لاتعلق ہوگئے۔

اپنے بیان میں عبدالشکور شاد کا کہنا تھا کہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے آئندہ سیاسی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکتا، سیاسی سرگرمیوں سے لاتعلقی اور سیاست سے دستبردار ی کا اعلان کرتا ہوں، آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا۔

شکور شاد نے  2018 کے عام انتخابات میں  کراچی کے علاقے لیاری سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلال بھٹو زرداری کو شکست دی تھی۔ شکور شاہ نے مزید کہا کہ میں نے سیاست سے مکمل کنارہ کشی اختیار کرلی ہے اب میں سیاست میں کبھی حصہ نہیں لوں گا۔

The post تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد کا سیاست سے لاتعلقی کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/DA1lX2B
via IFTTT

No comments:

Post a Comment