Tuesday, June 4, 2019

11 ماہ میں 581 ارب 96 کروڑ کے ترقیاتی فنڈز جاری، اعلیٰ تعلیم کیلیے 29 ارب مختص ایکسپریس اردو

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی فنڈ ز کی مد میں رواں مالی سال کے 11ماہ کے دوران 581ارب 96کروڑ روپے جا ری کیے گئے ہیں۔

بیرونی امداد کے تحت مالی سال کے دوران اب تک 186ارب 18کروڑ روپے جا ری کیے گئے ہیں تاہم ملک میں گیس کی سہولیات میں اضافے کیلیے گیس انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کی مد میں پی ایس ڈی پی میں مختص 4ارب روپے میں سے ایک پائی فنڈ بھی استعمال میں نہیں لایا جا سکا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام ( پی ایس ڈی پی ) کے تحت رواں مالی سال کے دوران 39وزارتوں ڈویژنوں اور خصوصی پروگراموں کے لیے مجموعی طور پر 675ارب روپے مختص کیے گئے تھے، رواں مالی سال کے 11ماہ کے دوران مجموعی طور پر 581ارب 96کروڑ روپے فنڈز جاری کیے گئے ہیں جبکہ بیرونی امداد کے تحت مالی سال کے دوران اب تک 186ارب 18کروڑ روپے جا ری کیے گئے ہیں۔

اعلی تعلیم کے منصوبوں کیلیے 28ارب 98کروڑ روپے جا ری کیے گئے ، ملکی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں کیلیے 217ارب 45کروڑ روپے جا ری کیے گئے ،اسی طرح گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کیلیے بلاک ایلو کیشن کی مد میں 41ارب 64کروڑ روپے جا ری کیے گئے۔

ملک میں گیس کی سہولیات میں اضافے کیلیے گیس انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کی مد میں پی ایس ڈی پی میں مختص 4ارب روپے میں سے ایک پائی فنڈ بھی استعمال میں نہیں لایا جا سکا۔

 

The post 11 ماہ میں 581 ارب 96 کروڑ کے ترقیاتی فنڈز جاری، اعلیٰ تعلیم کیلیے 29 ارب مختص appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WqvAgo
via IFTTT

No comments:

Post a Comment