Tuesday, June 4, 2019

عید پر کم کھائیں، صحت مند رہیں، بسیار خوری سے بچیں، ماہرین طب ایکسپریس اردو

کراچی: ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ عید پر انواع واقسام کے کھانے احتیاط سے کھائیں اور عیدایام میں کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے بسیار خوری سے گریزکریں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ عید پرگھروں میں مختلف اور لذیز پکوان تیار کیے جاتے ہیں ان پکوان کوضرور کھائیں،پکوان کے ساتھ سافٹ ڈرنکس کے استعمال سے پرہیز کریں،سافٹ ڈرنکس میں مختلف کیمیکلز شامل ہوتے ہیں جو معدے کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ تیز مصالحے دار کھانے بھی معدے کے اجزاکو نقصان پہنچاتے ہیں،معدے کے افعال درست رکھنے کیلیے مطلوبہ خوراک سے کم کھانا کھائیں اور گھر کے ابلے ہوئے پانی کا استعمال کریں،عید گرمی کے موسم میں ہے، گرمی سے محفوظ رہنے کیلیے پانی اور لیمن کا استعمال کریں۔

گرمی میں خوراک بھی کم کھائیں،گرمی کے موسم میں جسم کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے ایسی صورت میں زیادہ کھانا کھانے سے پیٹ بھی خراب ہوجاتا ہے، اسہال ہونے کی صورت میں فوری او آر ایس کا پانی استعمال کریں بچوں کو بھی نرم خوراک کھائیں ، کھانوں کے ساتھ دہی،لیموں اور سلاد کا استعمال انتہائی مفید ہے۔

 

The post عید پر کم کھائیں، صحت مند رہیں، بسیار خوری سے بچیں، ماہرین طب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2QJJcxk
via IFTTT

No comments:

Post a Comment