Saturday, June 22, 2019

ٹنڈوجام میں ایڈز بے قابو، 13 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ایکسپریس اردو

ٹنڈوجام: ٹنڈوجام کے نواحی گاؤں میں ایڈز کا مرض تیزی سے بڑھنے لگا، اب تک 13 افراد ہلاک اور 154 کے موذی مرض میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہو چکی۔

ٹنڈوجام کے قریب یونین کونسل باریچانی مسو بھرگڑی کے مختلف دیہات میں اتائیوں کی بھرمار کی وجہ سے ایڈز کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اب تک اس مرض کے باعث 13 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 154 افراد میں ایڈز وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سماجی رہنما نثار لغاری، جابر لغاری، ایڈوکیٹ محب آزاد کا کہنا ہے کہ حکومتی بے حسی سے یہ مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔ سندھ حکومت ان کے علاقے پر بھی توجہ دے اور اسکریننگ کے عمل کا آغاز کرے۔

 

The post ٹنڈوجام میں ایڈز بے قابو، 13 افراد زندگی کی بازی ہار گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2xaW1aO
via IFTTT

No comments:

Post a Comment