واہ کینٹ: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ کسی نہ کسی سیاسی جماعت میں شامل ضرور ہونا ہے تاہم کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونا ہے فیصلہ وقت آنے پر کروں گا۔
چوہدری نثار نے ملک سعید نواز کی رہائشگاہ لوسر شرفو میں ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی ویزا پالیسی انتہائی ناقص ہے، اوپن ویزا پالیسی سے ٹورزم نہیں بڑھے گی بلکہ پاکستان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا، حکومت میثاق معیشت سے پہلے میثاق بردباری پر عمل کرے۔
انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم پرانی شراب نئی بوتل میں ڈالنے کے مترادف ہے، قومی سیاست میں ان رہوں گا، کسی نہ کسی سیاسی جماعت میں شامل ضرور ہونا ہے تاہم کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونا ہے فیصلہ وقت آنے پر کروں گا۔
The post کس جماعت میں جانا ہے فیصلہ وقت پر کروں گا، چوہدری نثار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2RyByX4
via IFTTT
No comments:
Post a Comment