کراچی: محکمہ موسمیات نے 20سال بعد گرم ترین عید کے افواہوں کی تردید کردی تاہم عیدالفطر پرشہر میں گرمی کا پارہ غیر معمولی طورپربلند رہے گا اور عید کے ابتدائی دوروز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40ڈگری کوچھوسکتا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کے مطابق رواں سال چونکہ عید جون کے مہینے میں آرہی ہے،تو اسی وجہ سے عید کے 3دنوں کے دوران پہلی اورباسی عید پر موسم غیر معمولی طورپر گرم رہنے کا امکان ہے،ان کا کہناہے اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ 20سال بعد گرم ترین عید آرہی ہے،جس کے دوران شدید نوعیت کی گرمی پڑی سکتی ہے۔
عبدالرشید کے مطابق رواں سال چونکہ عید جون میں آرہی ہے،اور گذشتہ کئی روز کے دوران شہر میں گرمی کا سلسلہ برقرار ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق عیدالفطرجون میں آنے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے،عبدالرشید کے مطابق پہلی اور باسی عید کو شہر کا درجہ حرارت 38سے40ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ تباسی عید (تیسرے دن)درجہ حرارت 36سے37ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے تاہم عید پر گرم موسم کے دوران کسی ہیٹ ویوکا کوئی امکان نہیں ہے اور نہ ہی پورے جون کی مہینے میں کسی ایسے امکان کو دیکھ رہے ہی کہ جس کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیداہو۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق 15جون کے بعد شہر کی فضاؤں پر بادل آنا شروع ہوجائیں گے،جس کی وجہ سے صبح وشام کے اوقات میں بونداباندی اور پھوار پڑنے کا بھی امکان ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق گرم ومرطوب موسم کی وجہ سے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال،ہلکے کپڑیں پہننے کو ترجیح دیں جبکہ بلا ضرورت گھروں سے نکنے سے گریز کریں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو شہر کا پارہ 35.8ڈگری ریکارڈ کیا گیا،جبکہ دن کے وقت ہوامیں نمی کا تناسب 62فیصد تک بڑھنے کی وجہ سے موسم گرم ومرطوب رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو کم سے کم درجہ حرارت 28ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ سمندرکی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 30کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج(منگل) کو شہر کا پارہ جذوی ابر آلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
The post عید کے ایام میں شدید گرمی ہوگی، پارہ 40 ڈگری تک جائے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WIK62n
via IFTTT
No comments:
Post a Comment