Friday, June 21, 2019

ہنڈا گاڑیوں کی قیمت میں سوا 4 لاکھ روپے تک اضافہ ایکسپریس اردو

 لاہور:  ہنڈا اٹلس کمپنی نے ڈالر کی قیمت میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے مختلف برانڈز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں2 لاکھ 60 ہزار روپے سے 4 لاکھ 25 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا ہنڈا ٹربو آرایس کی قیمت میں 4 لاکھ روپے اضافہ کے بعد 41 لاکھ 99 ہزار ہوگئی۔

ہنڈا وی ٹی آئی سی وی ٹی 1800 سی سی کی قیمت میں 4 لاکھ روپے اضافہ کے بعد 35 لاکھ 99 ہزار روپے، ہنڈا وی ٹی ایس آرسی وی ٹی 1800 سی سی کی قیمت4لاکھ 25ہزار روپے اضافے کے بعد قیمت 38 لاکھ 24 ہزار روپے ہوگئی۔

ہنڈا سٹی1300 سی سی مینول کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار روپے اضافہ کے بعد قیمت 21 لاکھ 79 ہزار روپے، ہنڈا سٹی1300 سی سی آٹومیٹک کی 2 لاکھ 60 ہزارروپے اضافہ کے بعد 23 لاکھ 19 ہزار روپے، ہنڈا سٹی 1500 سی سی مینول کی قیمت میں 2 لاکھ 60 ہزار روپے اضافہ کے بعد قیمت 22 لاکھ 39 ہزار، ہنڈا سٹی 1500 سی سی آٹومیٹک کی قیمت میں 2 لاکھ 60 ہزار روپے اضافہ کے بعد 23لاکھ79 ہزار روپے، ہنڈا سٹی 1500 سی سی مینول ایسپائر کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار روپے اضافے کے بعد 23 لاکھ 94 ہزار روپے، ہنڈا سٹی 1500 سی سی آٹومیٹک ایسپائر کی قیمت 2 لاکھ 80 ہزار روپے اضافے کے بعد 25 لاکھ 54 ہزار روپے ہوگئی۔

ہنڈا بی آر وی مینول کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار روپے اضافے بعد 25 لاکھ 89 ہزار روپے، بی آر وی سی وی ٹی کی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار روپے اضافے کے بعد27 لاکھ 84 ہزار، بی آر وی ایس سی وی ٹی کی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار روپے اضافے کے بعد قیمت 29 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگئی۔ ہنڈا اٹلس کی جانب سے گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اطلاق 24 جون سے کیا جائیگا۔

The post ہنڈا گاڑیوں کی قیمت میں سوا 4 لاکھ روپے تک اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2KwJKWY
via IFTTT

No comments:

Post a Comment