کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پُرتعیش زندگی گزارنے والے ٹیکس نادہندگان کی فہرست مرتب کرلی ہے اورلگژری گاڑیوں کے مالکان کے خلاف کریک ڈائون کافیصلہ کرلیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ریجنل ٹیکس آفس ٹو کے براڈننگ ٹیکس بیس زون نے سندھ میں 13193 لگژری گاڑیوں کے مالکان کی معلومات حاصل کرلی ہیں۔ لگژری گاڑیاں استعمال کرنے کے باوجود مالکان ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں۔ ایف بی آر کے مرتب کردہ ڈیٹا کے مطابق کراچی میں9230 ویگو، 1605 لینڈ کروزر، 1970پراڈو، 45 آڈی، 272 مرسڈیزاور71 بی ایم ڈبلیو لگژری گاڑیاں چل رہی ہیں لیکن ان کے مالکان ٹیکس فائلرنہیں ہیں۔
ایف بی آر حکام کا کہناہے کہ اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کی آخری تاریخ 30 جون ہے جس سے استفادہ نہ کرنے والے لگژری گاڑیوں کے مالکان کو باقاعدہ نوٹس جاری کرنے کے ساتھ کریک ڈائون شروع کر دیا جائے گا۔ اگر بے نامی اثاثے کے نام پر ایمنسٹی نہیں لی تو اس کے خلاف بھی یکم جولائی سے سخت کارروائی ہوگی۔
The post پرتعیش زندگی گزارنے والے ٹیکس نادہندگان کی فہرست مرتب، کریک ڈاؤن کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2N3EA76
via IFTTT
No comments:
Post a Comment