Saturday, June 1, 2019

سندھ میں قیدیوں کے لیے 60 دن کی رعایت کا اعلان ایکسپریس اردو

 کراچی: وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے عیدالفطرکے موقع پر عمرقید اور دیگر مقدمات کے تمام قیدیوں کے لیے 60 دن کی خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

مراد علی شاہ نے 60 دن کی رعایت سے مستفیض ہونے والے قیدیوں کوعید سے قبل رہا کرنے کا بھی حکم دیا تاکہ وہ اپنے خاندانوں کے ساتھ عید مناسکیں۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے 60 دنوں کی رعایت سے 3613 قیدیوں کو فائدہ پہنچے گا اور ان میں سے 100سے زائد قیدی مختلف جیلوں سے رہا ہوجائیں گے اگر انھوں نے اپنی سزا کا دوتہائی حصہ پورا کرلیا ہے۔

60 دنوں کی خصوصی رعایت کااطلاق قتل ، جاسوسی، تخریب کاری، ملک دشمن سرگرمیوں، دہشت گردی، زنا، چوری، ڈکیتی اور فارن ایکٹ 1946 کے تحت سزا پانے والے قیدیوں پر نہیں ہوگا۔ 60 دنوں کی خصوصی رعایت سے مرد قیدی جو 65 سال یا اس سے زائد عمر کے ہیں اور ان کی ایک تہائی سزا مکمل ہوچکی ہے مستفید ہوسکیں گے۔

 

The post سندھ میں قیدیوں کے لیے 60 دن کی رعایت کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WFdE0Q
via IFTTT

No comments:

Post a Comment