Thursday, June 13, 2019

رٹائرمنٹ کی عمر 63 سال کرنے پر متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلب ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: سرکاری ملازمین کی رٹائرمنٹ کی عمر 60 سال سے 63 سال کرنے کی تجویز پروزیراعظم آفس نے متعلقہ محکموں سے دودن میں مکمل رپورٹ مانگ لی۔

وزیر اعظم آفس نے پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت کو خصوصی مراسلہ جا ری کر دیا ہے جس میں رٹائرمنٹ کی عمر 3سال بڑھانے کی تجویز پروزیر اعظم نے سیکریٹری فنانس کو اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن اور صوبائی محکمہ خزانہ کے ساتھ مشاورت کی ہدایت کردی ہے۔

سیکریٹری خزانہ کو ملازمت میں توسیع اور وقت سے پہلے رٹائرمنٹ پر قانونی ، مالی اور انتظامی امور کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

The post رٹائرمنٹ کی عمر 63 سال کرنے پر متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2IzLzik
via IFTTT

No comments:

Post a Comment