Sunday, June 23, 2019

الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی: وزارت موسمیاتی تبدیلی سے تجاویز طلب، تکنیکی رپورٹ کے لیے احکام جاری ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد نے الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی پر ٹیکنیکل رپورٹ بنانے کیلیے انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کو احکام جاری کر دیے ہیں۔

نئی الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی موجودہ آٹو ڈیولپمنٹ پالیسی 2016-21 کو مد نظر رکھتے ہوئے بنائی جائے گی۔ مشیر صنعت و تجارت عبد الر زاق داؤد نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی بنانے کے لیے وزارت موسمیاتی تبدیلی سے تجاویز مانگی ہیں۔ ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی کے لیے وزارت موسمیاتی تبدیلی کی تجاویز اہم ہوں گی۔

ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیے دنیا بھر میں الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرائی جا رہی ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں سے دنیا بھر کو خطرات لاحق ہیں، نئی ماحول دوست پالیسی سے فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی سے ملک میں ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیے کردار ادا کریں گے،نئی الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر بنائیں گے۔

The post الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی: وزارت موسمیاتی تبدیلی سے تجاویز طلب، تکنیکی رپورٹ کے لیے احکام جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Yc6Y80
via IFTTT

No comments:

Post a Comment