کراچی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن رٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت کو جیلوں میں ڈال کر 71 کا سانحہ دہرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
کیپٹن رٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ این آر او کی ضرورت نواز شریف کو نہیں اس حکومت کو ہے، وفاقی حکومت بے ساکھیوں پر چل رہی ہے، مریم نواز نے اپنی چوڑیاں توڑ کر ہتھکڑی پہنے کا فیصلہ کر لیا ہے، نظریہ اور بیانیہ وہی چلے گا جو نواز شریف چاہیں گے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ آج ہمارا ملک ایسی حکومت کے ہاتھوں میں ہے جہاں شدید معاشی بحران ہے۔
ہم نے ڈالر 105 پر چھوڑا تھا لیکن آج ڈالر کہاں پہنچ گیا ہے، حالات یہ ہیں کہ لوگوں کے پاس دوائیں خریدنے کیلیے بھی پیسے نہیں ہیں، مہنگائی میں غریب عوام پس گئی ہے، آج ملک کے حالات دوبارہ خراب ہوگئے ہیں، ملک میں دھماکے ہو رہے ہیں، لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، 5 سالوں کی نواز حکومت نے قرضے ختم کیے، لوڈشیڈنگ ختم کی،70 سالوں میں پاکستان اتنا کمزور کبھی نہیں ہوا۔
The post این آراوکی ضرورت نواز شریف کو نہیں حکومت کو ہے، صفدر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/31TPijA
via IFTTT
No comments:
Post a Comment