اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ سے بجٹ منظور نہ ہونے دینے کی دھمکی کو عملی جامہ پہنانے کی بھرپور کوشش کرنیکی ٹھان لی۔
حکومتی اتحادی اختر مینگل اور دیگر حکومتی جماعتوں سے مذاکرات کیلیے بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں پر مشتمل چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جس میں نیئر بخاری، فرحت اللہ بابر، راجہ پرویز اشرف اور سید خورشید شاہ شامل ہیں۔ یہ فیصلہ چیئرمین پیپلز پارٹی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔
خورشید شاہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ اختر مینگل سے آج یا کل بات کریں گے۔ ہم تو سب کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، عوام کے حقوق کا تحفظ سب کا فرض ہے، یہ بجٹ عوام کیلیے عذاب لے کر آیا ہے، سب کا فرض بنتا ہے اس بجٹ کو منظور نہ ہونے دے۔ حکومت کے اتحادیوں کو چاہئے ہمارا ساتھ دیں بجٹ پاس ہونے سے روکیں۔
The post پیپلزپارٹی اختر مینگل اور دیگر حکومتی اتحادیوں سے مذاکرات کرے گی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2XeT07W
via IFTTT
No comments:
Post a Comment