Thursday, June 13, 2019

اسپیشل طلبا اب اپنے ہی شہروں میں تعلیمی امتحانات دے سکیں گے ایکسپریس اردو

کراچی:  ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اہم اقدام اٹھا لیا، حیدرآباد، سکھر سندھ کے دیگر اضلاع کے اسپیشل طلبہ و طالبات کو امتحانات میں حصہ لینے کے لیے کراچی آنے کی ضرورت نہیں، اب قوت سماعت و گویائی سے محروم بچے اپنے ہی شہروں میں امتحانات دے سکیں گے۔

میٹرک بورڈ کراچی نے صوبے بھر میں کے اسپیشل طلبا کیلیے ہوم سینٹرز بنادیے جہاں بچے اپنے شہروں میں ہی امتحان دیں گے، واضح رہے کہ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات 2019کے دوسرے مرحلے میں اسپیشل بچوں کیلیے نویں و دسویں کلاس کے امتحانات بدھ 12 جون سے گورنمنٹ پائلٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول ناظم آباد میں شروع ہو گئے ہیں جو 28جون تک جاری رہیں گے جن میں تقریباً 280 قوت سماعت اور قوت گویائی سے محروم طلبا شرکت کررہے ہیں۔

اس موقع پر ناظم امتحانات عبدالرزاق نے بتایا کہ 211امیدوار کراچی سے امتحان دے رہے ہیں جبکہ چیئرمین بورڈ پرفیسر ڈاکٹر سعید الدین کی خصوصی ہدایت پر اسپیشل بچوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے دوسرے شہروں میں رہائش پذیر 69 امیدوار حیدرآباد اور سکھر سے ہی اپنے امتحانات دے رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ان مضامین میں اسلامیات، انگریزی ، ریاضی، اردو، مطالعہ پاکستان، جنرل سائنس، ٹیلرنگ، امبرائیڈری، ڈرائنگ، آرٹ (تھیوری، پریکٹیکل) کمپیوٹر شامل ہیں،امتحانات کے دوران ان خصوصی بچوں کیلیے مناسب ماحول تشکیل دیا گیا ہے تاکہ وہ کامل توجہ اور ارتکاز سے اپنی لیاقت کا اظہار کر سکیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ پہلے صوبے بھر کے بچے کراچی بورڈ سے رجسٹرڈ ہوتے تھے اور انھیں پیپر دینے کیلئے کراچی آنا پڑتا تھا لیکن اب ہوم سینٹرزپر امتحانات کیانعقاد سے طلبا کوسہولت میسر ہورہی ہے، پہلے بچوں کو کراچی آنا پڑتا تھا، اب اپنے شہروں میں ہی پرچے دیرہے ہیں اور سکھر اور حیدر آباد بورڈ کے ماتحت ہیں لیکن صوبے بھرکے اسپیشل بچوں کا نتیجہ کراچی بورڈ ہی جاری کرے گا۔

The post اسپیشل طلبا اب اپنے ہی شہروں میں تعلیمی امتحانات دے سکیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2RhfYG5
via IFTTT

No comments:

Post a Comment